سوال
کیا تین طلاقیں دینے سے تین طلاقیں ہوجاتی ہیں ؟
جواب
اکٹھی تین طلاقیں دینا شریعت میں انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے۔رسول اللہﷺ نے اس پر سخت ناراضی کااظہارفرمایاہے۔البتہ اگر کوئی شخص ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دے دے تو چاروں ائمہ کے نزدیک اس سے تینوں طلاق واقع ہوجائیں گی اور بیوی اپنے شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم