1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
  2. حقوق و معاشرت
  3. نکاح / طلاق
  4. تین طلاقیں

بیوی کو طلاق دینے کے بعد اس سے دوبارہ نکاح کرنا

سوال

میرا ایک دوست ہے جس نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے جس کے 4 یا 5 مہینے ہو گئے، اس کے لیے دوبارہ نکاح جائز ہے؟

جواب

اگر آپ کے دوست نے اپنی بیوی کو ایک یا دو صریح طلاقیں دی ہیں اور تاحال بیوی کی عدت نہیں گزری ہے تو آپ کا دوست عدت میں بیوی سےرجوع کرسکتا ہے اور اگر عدت گزرگئی ہے یا شوہر نے تین سے کم طلاقِ بائن دی ہیں تو   اس کا اپنی بیوی سے نئے مہر کے ساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں  دوبارہ نکاح کرنا جائز ہے۔ اور اگر اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہیں تو ایسی صورت میں اس کا اپنی سابقہ بیوی سے حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ نکاح کرنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200263
تاریخ اجراء :17-04-2019

فتوی پرنٹ