"اگر میں نے اپنی بیٹی کو اس گھر میں چھوڑا تو مجھ پر میری بیوی طلاق ہوگی" کہنے کا حکم

سوال کا متن:

اگرکوئی کہے کہ’’ اگر میں نے اپنی بیٹی کو اس گھرمیں چھوڑا تومجھ پرمیری بیوی طلاق ہوگی‘‘، اب اس کاکیاحکم ہے؟

جواب کا متن:

اگر طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کردیا جائے تو اس شرط کے پائے جانے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؛ لہذا اگر کوئی کہے کہ ’’اگر میں نے اپنی بیٹی کو اس گھر میں چھوڑا تو مجھ پر میری بیوی طلاق ہوگی‘‘  تو مذکورہ شخص کے  اپنی بیٹی کو مذکورہ گھر میں چھوڑنے سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوجائے گی۔

(فتاوی ہندیہ، ۱/۴۲۰، رشیدیہ)

(فتاوی شامی، ۳/۲۵۲، سعید) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200031
تاریخ اجراء :12-06-2019