ایک ہی مجلس میں غصہ میں دی گئی تین طلاقوں کا حکم

سوال کا متن:

 میرے شوہر نے مجھے ایک ہی وقت میں غصہ کی حالت میں 3 بار طلاق دے دی تو کیا وہ طلاق واقع ہوگئی ؟

جواب کا متن:

غصہ کی حالت میں دی جانے والی طلاق بھی واقع ہوجاتی ہے اور ایک ہی وقت میں تین بار طلاق دینے سے تین طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں؛ اس لیے آپ پر تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں، آپ اپنے شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوچکی ہیں، آپ دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے، اب رجوع بھی جائز نہیں ہے اور حلالہ شرعیہ کے بغیر اسی شوہر سے دوبارہ نکاح بھی جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201286
تاریخ اجراء :20-05-2019