سوال
میرے کزن ۔۔۔نے اپنی بیوی کو3بارطلاق دے دی ہے اورقرآن کوہاتھ لگاکردی ہے، ایک ہی بار3 طلاق دی ہے، کیاوہ طلاق ہوگئی یانہیں؟ مہربانی فرماکرجواب قرآن وحدیث کی روشنی میں دیں!
جواب
آپ کے کزن نے اپنی بیوی کو طلاق دیتے ہوئے جو الفاظ کہے تھے بہتر تھا کہ آپ سوال میں وہ لکھ دیتے، بہر حال اگر اس نے ایک دفعہ میں تین طلاق دے دی ہیں تو تینوں طلاقیں واقع ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اسی وقت سے نکاح ختم ہوگیا ہے ،اب رجوع کی گنجائش نہیں رہی؛ کیوں کہ مطلقہ اس پر حرام ہوچکی ہے ۔
فقط واللہ اعلم