سوال
میاں نے طلاق کے پیپر تیار کرائے، دستخط کیا اور کسی کو بتایا نہیں ۔ مگر بیوی نے چپکے سے دیکھ لیا، کیا طلاق واقع ہوگئی؟
جواب
میاں نے طلاق کے پیپر تیار کرائےدستخط کیا تو بیوی پر طلاق واقع ہوگئی ہے۔
اگر اس میں تین طلاقیں لکھی ہوئی ہیں یا طلاقِ بائن لکھی ہو تو پھر بیوی کا شوہر کے ساتھ رہنا درست نہیں۔ لہذا شوہر کے سامنے اس کا اظہار کرکے علیحدگی اختیار کرلے۔
)
فقط واللہ اعلم