تین طلاق معلق

سوال کا متن:

اگر کسی نے اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا کیا اور غصہ میں اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تم نے میری ماں کے ساتھ کھانا بنایا تو تجھے طلاق یا تین طلاق۔  بہر دو صورت کیا طلاق واقع ہوجائے گی اگر ماں کے ساتھ کھانا بنایا؟  نیز صرف طلاق کہا تو کون سی طلاق ہوگی اور تین طلاق کہا تو کون سی طلاق ہوگی؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص کی بیوی نے اس کی ماں کے ساتھ کھانا بنایا تو بیوی پر  طلاق واقع ہو جائے گی،اگر ایک طلاق کہی تھی یا صرف طلاق کہا تھا تو ایک طلاق رجعی واقع ہوگی۔ اور اگر تین طلاق کہا تھا تو تین طلاق مغلظہ واقع ہوجائیں گی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200778
تاریخ اجراء :10-05-2018