خلع کے بعد دوبارہ نکاح کرنا

سوال کا متن:

عورت خلع لینے کے بعد دوبارہ اپنے خاوند سے نکاح کرسکتی ہے؟

جواب کا متن:

شرعی شرائط کے مطابق خلع ہوجانے کی صورت میں  ایک طلاقِ بائن واقع  ہوجاتی ہے، اس کے بعد اگر دونوں میاں بیوی  باہمی رضامندی سے ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو   دو گواہوں  کی موجودگی میں   نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کر کے رہ سکتے ہیں، اور آئندہ کے لیے شوہر کو دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

(3 / 444، باب الخلع، ط: سعید)

بدائع الصنائع  میں ہے:

(3/187، فصل فی حکم الطلاق البائن ، ط: سعید) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200175
تاریخ اجراء :19-12-2018