باپ کا اپنی بڑی بیٹی کو پیار کرنے سے نکاح کا حکم

سوال کا متن:

 ایک شخص اپنے گھر میں دن کو دوپہر 3:00 بجے اپنے بچوں اور بیوی کی موجودگی میں اپنی بڑی بچی کو پیار کرتا ہے، اور عموماً گھر آتے وقت اکثر اپنے بچوں کو پیار کرتا رہتا ہے. ایک دن بیوی نے الزام لگایا کہ آپ نے بچی کو پیار کیا ہے ؛ اس لیے نکاح ختم ہو گیا ہے، اور میں تم پر حرام ہو چکی، اور شوہر بھی کوئی فاسق فاجر بھی نہیں ہے، نیک شریف انسان ہے، لہٰذا اس بارے میں جواب عنایت فرمائیں!

جواب کا متن:

باپ اگر پدری شفقت کے تحت بچی کو پیار کرے تو اس سے نکاح ختم نہیں ہوتا، عوررت کا کہنا غلط ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200615
تاریخ اجراء :08-05-2018