عدت میں عورت کا کسی کی عیادت کے لیے جانا

سوال کا متن:

کیا بیوہ عدت کے دوران دن عیادت کے لیے جاسکتی ہے جب کہ قریبی رشتہ دار مرض الموت میں مبتلا ہو؟

جواب کا متن:

عدت کے دوران صرف ضرورتِ شدیدہ ہی کی بنا پر عورت گھر سے نکل سکتی ہے، عیادت  کے لیے معتدہ کا گھر سے نکلنا جائز نہیں۔ موجودہ دور میں رابطے کے دیگر وسائل میسر ہیں، فون پر رابطہ کرکے بھی عیادت کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200394
تاریخ اجراء :06-05-2018