رخصتی سے پہلے خلع

سوال کا متن:

کیا رخصتی سے پہلے لڑکی خلع لے سکتی ہے ؟

جواب کا متن:

اگر شرعی اعذار میں سے کوئی عذر پایا جائے تو نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے منکوحہ شوہر سے خلع لے سکتی ہے،نیز اس بات کا خیال رہے کہ عدالت کی مروجہ یک طرفہ خلع شرعاً معتبر نہیں ہوتی،اس لیے منکوحہ عدالت جانے کی بجائے مہر کی معافی کے بدلے شوہر سے ہی خلع کا مطالبہ کرے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200566
تاریخ اجراء :07-05-2018