عورت کو طلاق کا اختیار دینے کا طریقہ

سوال کا متن:

عورت کو نکاح کے وقت کون سے الفاظ کہے جس کی وجہ سے وہ کسی بھی وقت خود کو طلاق دے سکے؟ کیسے نکاح کرنا ہوگا؟

جواب کا متن:

اس کی آسان صورت یہ ہے کہ نکاح سے پہلے شوہر اس طرح کا تحریری یا زبانی اقرار کرے کہمیں فلانہ بنت فلاں کےساتھ نکاح کے بعد اگر فلاں فلاں شرط کی خلاف ورزی کروں تو وہ جب چاہے اپنے اوپر طلاق واقع کرلے۔جتنی طلاقوں کا اختیار مطلوب ہو اتنی طلاقوں کا ذکر کردینا چاہے۔
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143603200003
تاریخ اجراء :30-12-2014