خلع کے لیے شوہر کی جانب سے قبول کرنا ضروری ہے

سوال کا متن:

میں اپنے شوہر سے کورٹ کے ذریعہ خلع لے رہی ہوں،  مگر 2ہ خلع دینے راضی نہیں ہیں تو کیا خلع ہوجائے گی؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ شرعاً خلع منعقد ہونے کے لیے شوہر کا قبول کرنا ضروری ہوتا ہے، پس اگر شوہر خلع تسلیم نہ کرتا ہو تو شرعاً خلع واقع نہیں ہوتا، نکاح بدستور برقرار رہتا ہے۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر خلع لینے کی کوئی معقول وجہ ہے تو اولاً شوہر کو  کسی طرح طلاق یا خلع پر راضی کیا جائے، اگر وہ کسی صورت ماننے کو تیار نہ ہو اور واقعۃً  آپ کے شوہر کی جانب سے آپ پر ظلم و زیادتی کی جارہی ہو اور آپ عدالت میں اسے ثابت کرسکتی ہیں تو خلع کے بجائے تنسیخِ  نکاح کا عدالت سے مطالبہ کرسکتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200491
تاریخ اجراء :26-04-2019