سوال کا متن:
طلاق کے بعد تین بیٹے ہیں۔دو چار سال کے ہیں اور ایک آٹھ ماہ کا ہے۔ بچے کس کے پاس رہنے چاہییں؟ ماں کے پاس یا باپ کے پاس؟
جواب کا متن:
سات سال کی عمر تک ماں کے لیے بیٹوں کو اپنی پرورش میں رکھنے کا حق حاصل ہے، بشرطیکہ ماں نے غیر خاندان میں شادی نہ کی ہو، اگر غیر خاندان میں شادی کر لی، تو نانی کوحقِ پرورش حاصل ہوگا اگر نانی زندہ ہو۔ اور اگر نانی زندہ نہیں ، تو پھر دادی کوحقِ پرورش حاصل ہوگا، سات سال کی عمر کے بعد باپ کو لینے کا حق حاصل ہو گا۔
فقط واللہ اعلم