مبروک اور عرباض کے معنی

سوال کا متن:

مبروک اور عرباض نام رکھنا درست ہے ؟اور ان کے معنی کیا ہیں؟

جواب کا متن:

''مبروک''  ، برک البعیر سے ہے، یعنی اونٹ کا زمین پر بیٹھنا، اور آج کل عربوں میں ""مبارک ہو""کے معنی میں مبارکباد کے لیے استعمال کیا جانے والا لفظ ہے،  یہ نام رکھا جاسکتا ہے، لیکن نہ رکھنا بہتر ہے ؛ اس لیے کہ اس کا اصل معنی  بہت اچھا نہیں، اس کے بجائے کسی نبی یا صحابی کے نام پر کوئی نام رکھ لیا جائے۔

اور عرباض کا معنی : طاقت ور  ، مضبوط اور موٹا اونٹ ۔ عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ نام کے ایک صحابی بھی ہیں،  عرباض نام بلاتردد رکھا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201414
تاریخ اجراء :17-07-2018