حرم نام رکھنے کا حکم

سوال کا متن:

لڑکی کا نام "حرم"رکھنا صحیح ہے؟

جواب کا متن:

"حرم" عربی لفظ ہے اور "قابل احترام" کے معنی میں ہے، یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ شرعی عرف میں "حرم" مخصوص ومقدس جگہ کا نام ہونے کی وجہ سے ذہن اسی طرف سبقت کرتاہے، اس لیے مناسب ہے کہ کوئی اور بامعنیٰ یا کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام رکھا جائے۔ فقط  واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143901200001
تاریخ اجراء :22-09-2017