محمد ارحم نام رکھنے کا حکم

سوال کا متن:

میری بہن کے بیٹے کا نام محمد ارحم ہے، بچہ ایک برس کا ہوچکا ہے، اب بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ نام صحیح نہیں ہے اس کو بدل دو، محمد ہٹا کر صرف ارحم رکھ لو، میری بہن کو یہ نام پسند ہے، وہ بدلنا نہیں چاہتی.

جواب کا متن:

ارحم کا معنی ہے زیادہ رحم دل، ایک حدیث میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ارحم امتی یعنی امت کا سب سے زیادہ رحیم شخص کہا گیا ہے، اور ہمارے ہاں ناموں کی ابتدا میں محمد بطورِ تبرک لگایا جاتا ہے، اس لیے محمد ارحم نام رکھنے میں کوئی شرعی قباحت نہیں. واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143712200024
تاریخ اجراء :25-09-2016