اجیا نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال کا متن:

اجیا نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے؟

جواب کا متن:

اجیا نام رکھنا درست نہیں، یہ ایک ہندوانہ نام ہے، ناموں میں انوکھے پن کو ترجیح دینے کے بجائے انبیا علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اولیائے امت رحمہم اللہ کے اسمائے مبارکہ کو مقدم رکھنا چاہیے، اس لیے کہ نام کا صاحبِ نام کی شخصیت پر اثر ہوتا ہے.

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143707200006
تاریخ اجراء :14-04-2016