معاذ نام کو لکھنے کا طریقہ

سوال کا متن:

السلام علیکم،میں اپنے بیٹے کا نام معاذ رکھنا چاہتا ہوں جو کہ صحابی حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا نام ہے،تو اب مجھے پتا یہ کرنا ہےکہ کیا اس نام کی اسپیلنگ کیا ہوگی؟ MaazMuazMoadhMuaaz.

جواب کا متن:

عربی زبان میں اس نام کو ایسے لکھا جاتا ہے ""معاذ""۔ اس میں میم کے اوپر ضمہ پڑھا جاتا ہے۔باقی انگریزی کی اسپیلنگ اس تلفظ کی رعایت رکھ کر بنالی جائےیا کسی انگریزی دان سےمعلومکیا جائے۔
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143410200019
تاریخ اجراء :27-08-2013