الٹی چپل سیدھی کرنا

سوال کا متن:

الٹی چپل کو سیدھی کرنے کا کیا حکم ہے؟ آیا حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

 کسی بھی چیز کو وضعِ اصلی کے مطابق رکھنا دائرۂ ادب وتہذیب میں داخل ہے، نیز  چپل کی نچلی جانب زمین اور مٹی میں لگنے کی وجہ سے عموماً  گندی ہوتی ہے، جب کہ اوپر کی جانب صاف ہوتی ہے،  جس سے طبیعت میں کراہت ہوتی ہے، لہذاچپل سیدھا کرنا راحت رسانی کا ذریعہ ہے، اس لیے اچھی بات ہے،  اور یہ آداب میں سے ہے،باقی اس کا تعلق فرض واجب یا سنت سے نہیں، جو سیدھا نہ کرے اس کو ملامت بھی نہ کی جائے ، احادیثِ مبارکہ میں اس کا ذکر نہیں ملتا، اس لیے اس کی نسبت حدیث کی طرف نہ کی جائے۔فقط واللہ اعلم 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200117
تاریخ اجراء :16-12-2018