مسجد کے بیت الخلا میں بیڑی/ سگریٹ پینا اور تھوکنا

سوال کا متن:

مسجد کے بیت الخلا میں بیڑی/ سگریٹ پینا اور پان تھوکنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

''بیت الخلا'' خواہ گھر کا ہو اس میں کھانا ، پینا اور پان وغیرہ تھوکنا مکروہ ہے، مسجد کے بیت الخلا میں اس کی کراہت اور بھی زیادہ ہوجائے گی کہ سگریٹ وغیرہ کی بدبو اور پان کی پیک دیگر لوگوں کی تکلیف کا سبب بنے گی، نیز پان تھوکنے سے گندگی ہوتی ہے اور صفائی کے نظم میں خلل ہوتاہے، اس لیے بھی ناپسندیدہ عمل ہے۔

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200695
تاریخ اجراء :09-05-2018