کمزور طالب علم کے اخراج سے قاری صاحب گناہ گار ہوں گے ؟

سوال کا متن:

مکتب میں قاری صاحب کے پاس ایک ناظرے کا طالب علم پڑھنے میں انتہا ئی  کمزور ہو، کم سبق بھی یاد نہ ہوتا ہو تو کیا ایسے طالب علم کے اخراج سے قاری صاحب گناہ گار ہوں گے ؟

جواب کا متن:

مذکورہ طالبِ علم کے والدین کے علم میں لاکر اسے صرف اس قدر ناظرہ پڑھادیا جائے جس قدر شرعاً ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144001200395
تاریخ اجراء :04-10-2018