سوال
زنیرہ نام کیسا ہے؟ زنیرہ اور زنیرا میں سے صحیح تلفظ کون سا ہے؟
جواب
"زنیرہ" کا صحیح تلفظ اس طرح ہے کہ پہلے زاء کے نیچے زیر ہے، پھر نون پر تشدید اور نیچے زیر ہے، پھر یاء ساکن ہے، پھر راء پر زبر ہے، اور آخر میں ہ ہے، یہ ایک صحابیہ کا نام تھا، یہ ان مسلمانوں میں سے تھیں جنہوں نے شروع زمانے میں اسلام قبول کر لیا تھا اور اسلام کی خاطر بہت مشقتیں برداشت کیں، اور صحابہ وصحابیات کے نام رکھنا باعث برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم