سوال
اگر ایک آدمی نےکسی شخص کو اپنی خوشی سے رقم دی ، یہ بطور قرض نہیں تھی، نہ ہی لینے والے نے قرض مانگا تھا، بلکہ اس نے محض اپنی خوشی سے دی تھی، اب کچھ عرصہ کے بعد وہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتا ہے تو کیا اس کو رقم لوٹانا ضروری ہے، جب کہ اب لینے والے کے پاس رقم بھی نہیں ہے؟
جواب
اگر یہ رقم ہدیہ کے طورپر دی گئی تھی تو اب اس رقم کے خرچ ہوجانے کے بعد اس کی واپسی کا مطالبہ درست نہیں ،نہ ہی لینے والے پر اس کا لوٹانا لازم ہے،ہاں اگر لینے والے کے پاس سہولت ہو اور وہ اپنے اوپر کیے احسان کا بدلہ اتار سکتا ہو تو اتاردے۔ فقط واللہ اعلم