فوت شدہ شخص کے قرضہ کی ادائیگی کا طریقہ

سوال کا متن:

کیا کہتے ہیں مفتیانِ کرام کہ کسی فوت شدہ مقروض شخص کے قرض کی ادائیگی کیسے کی جائے؟

جواب کا متن:

فوت شدہ مقروض شخص نے اگر کوئی ترکہ چھوڑا ہو تو اس ترکہ کی تقسیم سے پہلے اس میں سے مرحوم کا قرضہ ادا کیا جائے گا چاہے ترکہ سارا کا سارا قرض کی ادائیگی میں خرچ ہوجائے، لیکن اگر مرحوم کے ترکہ سے قرض کی ادائیگی مکمل طور پر نہ ہوسکے تو اس صورت میں اگر   مرحوم کے ورثاء یا کوئی دوسرا شخص تبرعاً اس کا قرضہ اپنی طرف سے ادا کردے تو یہ مرحوم پر بہت بڑا احسان ہوگا اور ایسا کرنے سے  مرحوم کا قرض ادا ہوجائے گا ۔ فقط واللہ اعلم

نوٹ: مذکورہ جواب اصولی ہے، اگر میت کے قرض کے حوالے سے کسی خاص جزئیے سے متعلق سوال کا جواب مقصود ہے تو وضاحت کے ساتھ دوبارہ سوال ارسال کیجیے، اس کے مطابق جواب جاری کردیا جائے گا۔ 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201760
تاریخ اجراء :30-05-2019