کیا دادا مرحوم کی دکان میں کام کرنے سے پوتا وارث بن جائے گا؟

سوال کا متن:

ایک شخص کی دکان تھی،وہ اپنے ساتھ اپنے بیٹوں کو رکھتا تھا دکان پر، اور ماہانہ خرچہ دیتا تھا،ایک بیٹا بیمار ہو گیا، وہ اپنی جگہ اپنے بیٹے کو دکان پر بھیجتا رہا،پھر مالکِ دکان کا انتقال ہو گیا،اور دکان مرحوم کے پوتےکے پاس رہ گئی،کیوں کہ مرحوم کا بیٹابیمار تھا،ایک عرصہ گزر گیا،اب مرحوم کے ورثاء تقسیم چاہتے ہیں،مرحوم کا پوتا کہتا ہے کہ دادا کی وفات کے بعد دکان کو میں نے بڑھایا،کمایا ،یہ میرا حق ہے، حال آں کہ پوتا دکان سے اپنی تمام ضروریات پورا کرتا رہا۔  اب مسئلہ یہ معلوم کرنا ہےکہ ورثہ مرحوم کے بیٹے بیٹوں میں تقسیم ہوگا یا اس پوتے کو بھی کچھ ملے گا؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں اگر مرحوم کے پوتے کا کوئی سرمایہ اس دکان میں شامل نہ تھا اور وہ صرف اپنے والد کی جگہ اس دکان میں کام کرتا رہا تو ایسی صورت میں مرحوم کے ترکہ میں مذکورہ پوتے کا کوئی حصہ نہ ہو گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200798
تاریخ اجراء :22-01-2019