وراثت کی زمین کا قبضہ چھڑانے میں ایک وارث کا رقم خرچ کرنا

سوال کا متن:

والد کی زمینوں پر قبضہ کر لیا گیا تھا، والد کی وفات کے بعد بیٹا اپنے خرچ پر واگزار کرا لیتا ہے،  زمین ورثاء میں مشترکہ سمجھی جائے گی؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ زمین والد ہی کی ملک سمجھی جائے گی اور  ان کے انتقال کے بعد ان کا ترکہ شمار ہوگا اور ان کے تمام شرعی ورثاء  میں شرعی حصص کے تناسب سے تقسیم ہوگی، البتہ ایک وارث(بیٹے)نے بقیہ ورثاء کی اجازت سے اس زمین کو  چھڑانے کے لیے جو رقم خرچ کی تھی ،وہ  دیگر ورثاء سے ان کے حصص کے مطابق اس رقم کی وصولی کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200562
تاریخ اجراء :29-04-2019