بیوی، بیٹیوں اور پوتوں میں ترکہ تقسیم کرنے کا طریقہ

سوال کا متن:

ایک شخص فوت ہوا، اپنےپیچھےیہ رشتہ دارچھوڑے:

(1)بیوی (2)ایک سےزائدلڑکیاں (3)تین پوتے(لڑکےکالڑکا) (4)تین چچازادبھائی

اس کا مال کس طرح تقسیم ہوگا؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے ترکہ میں سے اولاً تجہیز و تکفین اور قرضہ جات ادا کیے جائیں پھر اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو اس کو ایک تہائی میں سے ادا کیا جائے پھر بقیہ کل جائے داد  کا آٹھواں حصہ بیوہ کو دیا جائے گا، دو تہائی بیٹیوں کو دیا جائے گا(جتنی بیٹیاں ہیں دو تہائی ترکہ سب میں برابر تقسیم ہوگا) اور باقی مال پوتوں کے درمیان برابرتقسیم کر دیا جائے گا۔ چچا زاد بھائیوں کا اس میں شرعی حصہ نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144001200843
تاریخ اجراء :03-11-2018