ماں، دو بیٹے اور سات بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم

سوال کا متن:

رقم کی تقسیم پوچھنا چاہتا ہوں کہ کتنی ہوگی سب میں ؟  ٹوٹل رقم ایک کروڑ اکہتر لاکھ۔

وارث:  ایک ماں۔ 7 بیٹیاں ۔ 2 بیٹے۔ اور کوئی وارث یا قرضہ کچھ نہیں،  خالص رقم کی ان میں تقسیم کرنی ہے،  رقم کتنی کتنی آئے گی؟ 

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ  میں اگر ماں سے مراد مرحوم کی ماں ہے تو ایسی صورت میں مرحوم کی ماں کو  2850000 روپے، مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو 2590909 روپے اور ہر ایک بیٹی کو 1295454 روپے ملیں گے۔

اور اگر ماں سے مراد مرحوم کی بیوہ ہے تو اس صورت میں مرحوم کی بیوہ کو 2137500  روپے، ہر ایک بیٹے کو 2720454 روپے اور ہر ایک بیٹی کو 1360227 روپے ملیں گے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004201396
تاریخ اجراء :23-02-2019