میرث کی تقسیم کی ایک صورت

سوال کا متن:

زید کی وفات کے بعد اس کے ورثا ء میں اس کی والدہ اس کی بیوی اور ایک بہن ہیں ، اولاد کوئی بھی نہیں ، اس کے ترکے کی تقسیم کس طرح سے ہوگی؟

جواب کا متن:

ذکر کردہ صورت میں شرعی تقسیم اس طرح ہوگی کہ کل مال کو 13 حصوں میں تقسیم کرکے 3 حصے بیوہ کو،4 حصے والدہ کو اور 6 حصے بہن کو ملیں گے۔فقط واللہ اعلم 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200707
تاریخ اجراء :09-05-2018