اپنی لکھی ہوئی کتاب کا معاوضہ حاصل کرنا

سوال کا متن:

سائنس دان اور ریسیرچرز کتابیں لکھتے ہیں, یہ کتابیں عموماً پبلشرز چھاپتے ہیں برطانیہ اور امریکہ وغیرہ میں۔ کسی بھی کتاب کے سلسلے میں وہ عموماً ایک سال کا عرصہ دیتے ہیں، تاکہ اس کو لکھا جاسکے۔ اس کے بعد سائنس دان وہ کتاب پبلشر کے حوالے کر دیتا ہے. اب وہ کتاب پبلشر کی ملکیت بن جاتی ہے اور پبلشرز دو سال تک اس کا سات فیصد سائنس دان کو دیتے ہیں جتنی بھی کتابیں بکیں گی اس میں سے۔ اس کے بعدکتاب اور اس کا معاوضہ پبلشر کا ہوگا۔ تو کیا سائنس دان کا یہ پیسے لینا جائز ہے اور اس طرح کا معاہدہ بھی جائز ہے؟

جواب کا متن:

مذکورہ صورت میں سائنس دان اپنی لکھی ہوئی کتاب کس معاہدے کے تحت پبلشر کو دیتا ہے  سوال میں اس کی وضاحت نہیں۔

بہر حال اس کی جائز صورت یہ ہے کہ  سائنس دان اپنی کتاب ایک متعین رقم کے عوض پبلشر کو بیچ دے اور پھر کچھ عرصے میں ان سے وصول کرلے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144012200188
تاریخ اجراء :07-08-2019