جمعہ کے دن عصر کے بعد پڑھا جانے والا درود پاک

سوال کا متن:

جمعہ کے دن بعد نمازِ عصر 80 بار متعین درود "اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ"  مشہور ہے،پڑھنا کیسا ہے ؟

جواب کا متن:

جمعہ کے دن نمازِ عصر کے بعد درود پاک "اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلیٰ آلِهِ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا" پڑھنادرست اور احادیثِ مبارکہ سے ثابت ہے ۔ تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

جمعہ کے دن عصر کے بعد اسی(۸۰) مرتبہ پڑھا جانے والا درود شریف (ثبوت و تحقیق)

فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143907200024
تاریخ اجراء :24-03-2018