حج پر جانے والا شخص بیوی سے جدا رہنے کی صورت میں کیا کرے؟

سوال کا متن:

ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ آٹھ دن میں ایک مرتبہ صحبت کرتا ہے، اور اگر وہ صحبت نہ کرے تو اس کی پیشاب کی جگہ میں یا اس سے اوپر درد شروع ہوجاتا ہے، اب وہ حج کا سفر کرنا چاہتا ہے، دوران سفر وہ کیا کرے؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کو چاہیے کہ سفر حج میں اپنی بیوی کو ساتھ رکھے، اور اگر وہ اکیلا سفر حج کا ارادہ رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ روزوں کا اہتمام کرے، اور سفر زیادہ طویل نہ رکھے۔ جذبات میں ہیجان پیدا کرنے والی غذا سے بھی اجتناب کرے. 

باقی مرض کے حوالے سے کسی ماہر طبیب/ ڈاکٹر سے رجوع کرے. فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010201189
تاریخ اجراء :28-07-2019