دکان پر خیر و برکت کے لیے قرآن پڑھنا اور اُس پر اُجرت لینا

سوال کا متن:

دکان پر خیر و برکت کے لیے قرآن پڑھنا اور اُس پر اُجرت لینا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

دکان پر خیر و برکت کے لیے قرآن پڑھنا اور اُس پر اُجرت لینا جائز ہے، اس کی نظیر علاج معالجہ کی غرض سے قرآنِ پاک پڑھ کر اجرت لینا ہے، جس کی تصویب حدیثِ پاک میں موجود ہے۔ (فتاویٰ جامعہ)

عمدة القاري شرح صحيح البخاري (12/ 95):
"وقال ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم: أحق ما أخذتم عليه أجراً كتاب الله". 
 فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200803
تاریخ اجراء :22-01-2019