جنگلی کبوتر کے ذریعہ کالی یرقان کا علاج کرنا

سوال کا متن:

ایک ڈاکٹر صاحب ہیں، انہوں نے کالے یرقان   (Hepatitis-C) کا علاج جنگلی کبوتر کے ذریعہ سے کرنے کا طریقہ بتایا ہے،  سوال یہ ہے کہ کیا اس طریقہ سے علاج کرنے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟ کیوں کہ اس طریقہ سے علاج کے نتیجہ میں کبوتر مر جاتا ہے،  اور جب تک علاج مکمل نہ ہوجائے اس وقت تک کبوتر مرتے رہتے ہیں.

جواب کا متن:

اگر  ہیپاٹائٹس سی یا اس طرح کے موذی اور مہلک امراض کے علاج کے لیے تجربے سے یہ بات ثابت ہو جائے کہ یہ طریقہ، کار آمد ہے اور اس سے مرض واقعی ختم ہو جاتا ہے تو علاج کے لیے یہ طریقہ اختیار کرنے کی گنجائش ہوگی ، البتہ اگر اس کے علاوہ کوئی ایسا طریقہ علاج ہو جس میں کسی جان دار کی جان نہ جاتی ہو اور کوئی شرعی ممانعت بھی نہ ہو تو وہ طریقہ علاج اختیار کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200820
تاریخ اجراء :08-05-2019