کیا نفلی روزے کے ساتھ دوسرا روزہ رکھنا بھی ضروری ھے؟

سوال کا متن:

کیا ایک نفلی روزے کے ساتھ دوسرا روزہ رکھنا بھی ضروری ہے؟ ایک صاحب کہتے ہیں کہ ایک نفلی روزہ رکھنا درست نہیں، بلکہ دوسرا روزہ بھی رکھنا بھی ہوگا۔

جواب کا متن:

عام دنوں میں ایک نفلی روزے کے ساتھ دوسرا روزہ رکھنا  شرعاً  نہ تو ضروری ہے، اور نہ ہی افضل ہے۔ البتہ دس محرم کے روزہ کے ساتھ ایک روزہ نو یا گیارہ محرم کا رکھنے کا حضور ﷺ نے فرمایاتھا؛ تا کہ یہود کے ساتھ مشابہت نہ ہو کہ وہ صرف دس کا رکھتے ہیں، اس لیے بہتر یہ ہے کہ صرف دس محرم کا روزہ نہ رکھا جائے۔ اسی طرح صرف جمعہ کو خاص کرکے روزہ نہیں رکھنا چاہیے، کبھی رکھ لے، کبھی چھوڑ دے، اور کبھی جمعے کے ساتھ جمعرات کا روزہ ملاکر رکھ لے اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200432
تاریخ اجراء :27-06-2019