نماز میں ایک سورت کی تلاوت شروع کرکے دوسری سورت کی طرف منتقل ہونا

سوال کا متن:

اگر فرض کی پہلی رکعت میں ایک سورت کی کچھ آیتیں پڑھ کر امام نے دوسری سورت پڑھ لی تو نماز ہوئی یا نہیں؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں فاتحہ کے بعد اگر امام نے واجب قراء ت کرلی ہو اور اسے آگے یاد نہ آئے تو  اسے رکوع کرلینا چاہیے، البتہ اگر واجب قراء ت نہ کی ہو تو دوسری سورت پڑھ سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔  بہرحال اگر کسی امام نے ایک سورت کی کچھ آیتیں پڑھ کر دوسری سورت پڑھ لی تو اس سے سجدہ سہو لازم نہ ہوگا، البتہ بلاعذر ایسا کرنا ناپسندیدہ ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200298
تاریخ اجراء :21-06-2019