تراویح کی نماز فاسد ہونے کی صورت میں وقت گزرنے کے بعد اعادہ کا حکم

سوال کا متن:

اگر تراویح  کی دو رکعت کسی وجہ فاسد ہوگئی تھیں اور اس وقت پتا نہ چلا، بلکہ وقت گزر جانے کے بعد اس کا علم ہوا کہ وہ دو رکعت فاسد ہوئی تھیں.تو کیا اب وقت کے گزر جانے کے بعد تراویح کی ان دو رکعتوں کا اعادہ واجب ہوگا یا نہیں؟ 

جواب کا متن:

بصورتِ مسئولہ تراویح کی فاسد شدہ دو رکعتوں کا وقت گزرنے کا بعد اعادہ  واجب نہیں ہے، اور وقت نکلنے کے بعد تراویح کی قضا کی نیت سے اعادہ کرنا مکروہ ہے۔

الفتاوى الهندية (1/ 117):
"وإذا تذكروا أنه فسد عليهم شفع من الليلة الماضية فأرادوا القضاء بنية التراويح يكره".
 فقط واللہ اعلم 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008202073
تاریخ اجراء :10-06-2019