طوطے کو پکڑلیا تو اس کاکیا کیا جائے؟

سوال کا متن:

ہم نے ایک طوطا پکڑا ہے تو اس طوطے کو کیا کرنا چایئے؟ اڑا دیں،  پال لیں یا بیچ دیں اور پیسے کھا لیں یا بیچ کر پیسے صدقہ کردیں یا پھر کچھ اور کریں؟

جواب کا متن:

اگر وہ طوطا جنگلی ہے پکڑنے والے کی ملکیت اس پر ثابت ہوگئی ہے، اب  اس کو  اڑا دیں تو  بہتر ہے، پالنا چاہیں تو پال بھی سکتے ہیں بشرطیکہ اس کے دانے پانی کا خیال رکھا جائے، بیچ دیں تو رقم میں اختیار ہے کہ استعمال کریں یا صدقہ کردیں، اور اگر پالتو ہے اور مالک کا پتہ ہو تو اس کو واپس کرنا لازم ہے، مالک کا پتہ لگنا مشکل ہو  تو فروخت کرکے اس کی رقم مالک کی طرف سے صدقہ کردیں۔ واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143708200029
تاریخ اجراء :21-05-2016