کلمہ طیبہ کے ساتھ درود یا صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنا

سوال کا متن:

کلمہ طیبہ کےساتھ درودشریف ملاکر پڑ ھنا یعنی کلمہ پڑ ھنےکےساتھﷺ پڑ ھنا جائز ہے ؟

جواب کا متن:

کلمہ طیبہ کے الفاظ صرف ’’لا إلٰه إلا اللّٰه محمد رسول اللّٰه‘ ‘ ہیں۔  صلی اللہ علیہ وسلم کلمہ طیبہ کا جز نہیں ہے ، لہذا کلمہ کے ساتھ اس کا پڑھنا لازم نہیں ہے، اور کلمہ میں اضافہ کی غرض سے صلی اللہ علیہ وسلم نہیں کہنا چاہیے،  البتہ اگر کوئی کلمہ پڑھنے کے بعد مستقل درود بھی پڑھ لے تو منع نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144012200659
تاریخ اجراء :24-08-2019