غیر شادی شدہ معذور لڑکے کا والدین کے ہوتے ہوئے صدقہ و خیرات لینے کا حکم

سوال کا متن:

 ایک معذور لڑکا غیر شادی شدہ ماں باپ کے ہوتے ہوے صدقہ خیرات لے سکتا ہے؟

جواب کا متن:

مذکورہ معذور لڑکا اگر  بالغ ہے اور صاحبِ نصاب نہیں ہے تو اس کے لیے ہر طرح کا صدقہ و خیرات لینا جائز ہے، البتہ اگر والدین اس کی تمام ضروریات پوری کردیتے ہوں تو اس صورت میں اس کے  لیے صدقہ و خیرات لینا بہتر نہیں ہے۔ لیکن اگر وہ ابھی تک بالغ نہ ہوا ہو تو دیکھا جائے گا کہ اس کے والد صاحبِ  نصاب ہیں یا نہیں؟  اگر اس کے والد صاحبِ  نصاب نہیں ہیں تو بھی وہ معذور لڑکا ہر طرح کا صدقہ و خیرات لے سکتا ہے، لیکن اگر اس نابالغ معذور لڑکے کے والد صاحبِ  نصاب ہوں اور وہ اس کا خرچہ بھی دیتے ہوں تو پھر اس کے  لیے صدقاتِ  واجبہ  (زکاۃ، صدقہ فطر، کفارہ، فدیہ) لینے کی گنجائش نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200955
تاریخ اجراء :20-07-2019