شوال کا روزہ رکھ کر توڑنے کی صورت میں قضا لازم ہے

سوال کا متن:

ایک شخص نے شوال کے چھے روزے رکھے اور آخری روزہ اس نے توڑ دیا اور مہینہ ختم ہوگیا، آیا وہ ایک روز  کی قضا کرے گا یا نہیں؟  اور اگر کرے گاتو کیا اسے شوال کے روزوں کی فضیلت حاصل ہوگی؟ 

جواب کا متن:

مذکورہ صورت میں جب آخری روزہ شروع کرکے توڑا ہے تو اس روزے کی قضا واجب ہے، اب اگر کسی واقعی شرعی عذر کی بنا پر  روزہ توڑا ہے تو امید ہے کہ اس روزے کی قضا  پر اسے شوال کے روزے کا ہی اجر ملے گا۔ فقط واللہ اعلم 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200567
تاریخ اجراء :04-07-2019