کیا رضاعی بہن کی نسبی بہن سے نکاح جائز ہے؟

سوال کا متن:

کیا رضاعی بہن کی نسبی بہن سے نکاح جائز ہےیانہیں؟

جواب کا متن:

رضاعی بہن کی نسبی بہن سے نکاح جائز ہے، کیوں کہ اس میں حرمت کی کوئی وجہ نہیں ہے،  البتہ اگر رضاعی بہن کی ماں کادودھ پیا ہوتو پھر جائز نہیں۔

الفتاوى الهندية - (7 / 489):
" يُحَرَّمُ عَلَى الرَّضِيعِ أَبَوَاهُ مِنْ الرَّضَاعِ، وَأُصُولُهُمَا وَفُرُوعُهُمَا مِنْ النَّسَبِ وَالرَّضَاعِ جَمِيعًا". 
فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144012200614
تاریخ اجراء :22-08-2019