ہیئر بینڈ باندھ کر نماز ادا کرنا

سوال کا متن:

کیا ہیئر بینڈ باندھ کر نماز ادا کر سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

عورتوں کے لیے دورانِ نماز اپنے بالوں کو اچھی طرح سے چھپاکر نماز ادا کرنا ضروری ہے، لہذا خواتین اپنے بال چھپانے کے لیے چٹیا باند کر ہیئر بینڈ باندھ کر نماز ادا کرسکتی ہیں، البتہ مردوں کے لیے اپنے بالوں کا جوڑا بنا کر نماز ادا کرنا مکروہ ہے۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200801
تاریخ اجراء :14-07-2019