اقامت کے لیے مسجد کے بیرونی اسپیکر کھولنا

سوال کا متن:

اقامت میں باہر کے مائیک  کھولنے  چاہیے یا نہیں؟

جواب کا متن:

اقامت مسجد میں حاضر مقتدیوں کو  یہ اطلاع دینے کے لیے ہوتی ہے کہ نماز شروع ہورہی ہے، اس لیے اقامت کی آواز اذان کی بنسبت کم ہونی چاہیے اور اس کی اتنی آواز ہو کہ حاضرینِ مسجد تک  پہنچ جائے، لہذا اقامت کے لیے مسجد کے بیرونی اسپیکر نہیں کھولنے چاہییں۔

بدائع الصنائع  (1 / 149):
"والإقامة لإعلام الحاضرين بالشروع في الصلاة، وإنه يحصل بالحدر".

البحر الرائق  (1 / 272):
"وفي السراج الوهاج: لايحول فيها؛ لأنها لإعلام الحاضرين بخلاف الأذان فإنه إعلام للغائبين".

الفتاوى الهندية (1 / 55):
"ومن السنة أن يأتي بالأذان والإقامة جهراً رافعاً بهما صوته إلا أن الإقامة أخفض منه. هكذا في النهاية والبدائع". 
فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144012201863
تاریخ اجراء :19-10-2019