غیر محرم کا جھوٹا کھانا

سوال کا متن:

کیا غیر محرم کا جھوٹا کھانا جائز ہے؟

جواب کا متن:

اجنبی مرداورعورتوں کاایک  دوسرے  کا جھوٹا کھانا پینا فتنے  کے  اندیشے  کی  وجہ  سے  مکروہ  ہے۔

حضرت مولانامحمدیوسف لدھیانوی شہیدرحمہ اللہ لکھتے ہیں:

’’میاں بیوی کاجھوٹاکھاناپیناجائزہے،اورمحرم مردوں اورعورتوں کابھی کھاناپیناجائزہے،اجنبی مردوں ، عورتوں کا جھوٹاکھانا پینا فتنے  کے  اندیشے  کی  بنا پر مکروہ  ہے‘‘۔ (وکذا فی الشامیہ) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144102200070
تاریخ اجراء :19-10-2019