حضرت حسن و حضرت حسین کی شہادت

سوال کا متن:

حضرت حسن اور حضرت حسین رضوان اللہ علیہ اجمعین کی شہادت کی تفصیل بیان فرمادیں!

جواب کا متن:

حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے حوالے سے درج ذیل کتب کا مطالعہ آپ کے لیے مفید ہوگا:

1- تحقیق و اثبات شہادتِ  امام حسین و کردار یزید مصنف حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ۔

2- شہید کربلا از مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ ۔

3- الامام الحسین، تصنیف فضیلۃ  الشیخ عبد الواحد خیاری، مترجم نور محمد انیس۔

4- نیز مزید تفصیل کے لیے حکیم الاسلام قاری محمد طیب رحمہ اللہ کی کتاب''شہیدکربلااور یزید'' ،

5- اور مولانا عبدالرشید نعمانی رحمہ اللہ کی کتاب "یزید کی شخصیت" ملاحظہ فرمائیں۔

حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی شہادت کے حوالے سے متعلقہ مقام البدایہ والنہایہ (ابن کثیر) عربی یا اس کا ترجمہ ملاحظہ کیجیے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200181
تاریخ اجراء :19-03-2019