کیا نقلی پلکیں لگانا جائز ہے؟

سوال کا متن:

نقلی پلکیں لگانا جائز ہے؟

جواب کا متن:

اگر کوئی عورت  شوہر کی خاطر  تزیین و  آرائش کے لیے مصنوعی پلکیں لگاتی ہے تو اس کے لگانے کی گنجائش ہے، البتہ وضو کے لیے پلکوں کو نکال کر وضو کرنا ضروری ہوگا، نیز  محض دکھلاوے کی خاطر مصنوعی پلکیں  لگانے کی اجازت نہیں۔

سنن أبي داود ت الأرنؤوط (7/ 347):
"عن أسماء بنت أبي بكر: أن امرأة قالت: يا رسول الله صلى الله عليه وسلم، إن لي جارة -تعني ضرة- هل علي جناح إن تشبعت لها بما لم يعط زوجي؟ قال: "المتشبع بما لم يعط كلابس ثوبي زور".
 فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144103200123
تاریخ اجراء :04-11-2019