لپ اسٹک لگے ہونے کی صورت میں وضو کا حکم

سوال کا متن:

 اگر لپ اسٹک لگی ہوئی ہو تو کیا وضو ہو جاتا ہے؟

جواب کا متن:

اگر لپ اسٹک ایسی ہے جو   پانی کے  جلد تک پہنچنےمیں  رکاوٹ  بنتی ہے تو اس کے ہوتے ہوئے وضو نہیں ہوگا۔  اور اگر لپ اسٹک ایسی نہیں، بلکہ اس کے نیچے جلد تک پانی پہنچ سکتا ہے تو اس کے ہوتے ہوئے وضو ہوجائے گا۔

الفتاوى الهندية (1/ 5):

"ولو كان عليه جلد سمك أو خبز ممضوغ قد جف فتوضأ ولم يصل الماء إلى ما تحته لم يجز؛ لأن التحرز عنه ممكن. كذا في المحيط". فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144012201971
تاریخ اجراء :14-11-2019