شرکت میں رقم سے نفع طے کرنا اور نقصان مضارب پر ہونے کی شرط لگانا

سوال کا متن:

 ایک کمپنی میں 65000 لگائے جائیں اس میں 80% منافع کا 20% نقصان کا گمان ہے،5 ماہ کی انویسمنٹ ہے،مہینے کے 5 یا 6000 ملیں گے، اگر منافع ہوا تو ہر ماہ 5 یا 6000 ملیں گے اور نقصان ہوا تو  کم ملیں گے،اور نقصان میرے پیسوں سے پورا کیا جائے گا، 5 مہینے کا کنٹریکٹ حلال ہے ؟

جواب کا متن:

کاروبار میں سرمایہ لگاکر جائزنفع حاصل کرنے کے لیے شرعاً یہ ضروری ہے کہ حاصل شدہ منافع میں فیصد / حصص کے اعتبار سے تقسیم ہو،  یعنی یہ طے ہوجائے کہ اس سرمایہ سے جتنا نفع ہوگا اس کا اتنے فیصد سرمایہ کار کا ہے اور اتنا کمپنی کا ہے۔ نیز نقصان اولاً نفع سے پورا کیا جائے اور اگر اس سے پورا نہ ہو تو پھر اصل سرمایہ میں سے اس کو پورا کیا جائے، شروع میں ہی یہ شرط لگانا کہ نقصان سرمایہ کار کے ذمہ ہوگا یہ جائز نہیں ہے۔  اور اسی طرح منافع بھی رقم کے اعتبار سے طے کرنا جائز نہیں ہے۔

اگر مذکورہ کمپنی ان شرائط کا لحاظ رکھ کر معاملہ کرنے پر تیار ہے تو اس میں انویسمنٹ کی جاسکتی ہے، مذکورہ طریقہ کار کے مطابق درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144012200471
تاریخ اجراء :17-08-2019